موڈ ہےگرتھوڑا ریسٹ کا،،توچلوبیمارہوکردیکھتے ہیں

امریکی کمپنی نے لوگوں کو بیمار کرنے والے ٹشو پیپر بنادیئے،،،جس کے ایک پیکٹ کی قیمت 11ہزار پاکستانی روپےہے۔
لاس اینجلس کی ایک کمپنی نے ایسا ٹشو پیپر تیار کیا ہے جو لوگوں کو بیمار کرنےکا کام کرتا ہے۔ “وائیو” نامی اس ٹشو پیپر کے ایک پیکٹ کی قیمت گیارہ ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے اور اس کے اب تک ایک ہزار پیکٹ فروخت ہوچکے ہیں جہنیں سونگھ کر آپ جلد یا بدیر جاڑے کی لپیٹ میں آجائیں گے۔
کمپنی کے مطابق بعض لوگ نفسیاتی طور پر بیمار ہونا چاہتے ہیں اور خود کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے یہ ٹشو پیپر بنایا گیا ہے اور جب بھی آپ کا بیمار ہونے کا موڈ ہو اس ٹشو پیپر سے ناک صاف کرتے ہوئے گہرے سانس لیں اور بس چھینک آنے کا انتظار کریں،،، اگر لگاتار چھینکیں آنے لگیں تو مبارک ہو کہ آپ بیمار ہونے لگے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.