برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں

0

 

برطانیہ میں ہرسال کی طرح موسم گرما کے آغاز پر گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں، برطانوی وقت کے مطابق رات ایک بجے وقت تبدیل کیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق موسم بہار کے آغاز پر برطانیہ میں گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر دیا جاتا ہے، گزشتہ رات ایک بجے وقت تبدیل کرتے ہوئے ایک گھنٹہ آگے کر دیا گیا۔ گھڑیاں آگے کیے جانے کی وجہ سے برطانیہ میں کل کا دن 23 گھنٹے پر مشتمل تھا۔برٹش سمر ٹائم 29 مارچ سے 25 اکتوبر تک جاری رہتا ہے اور اس کا مقصد موسم گرما میں سورج کی روشنی سے زیادہ زیادہ سے فائدہ اُٹھانا ہے جبکہ اس تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان میں وقت کا فرق 5 کی بجائے 4 گھنٹے ہو گیا ۔
گزشتہ روز جی ایم بی یونین نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ برطانوی کاؤنٹی یارکشائر میں گھڑیاں آگے کرنے کا عمل کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہو سکتا ہے، کنٹریکٹرز کی جانب سے ویکفیلڈ کونسل کو اس سلسلے میں بتایا گیا تھا کہ اس سال وہ ہاتھ سے گھڑیوں کا وقت تبدیل نہیں کر سکیں گے،اس لیے کاؤنٹی کی نمایاں گھڑیوں میں چند ماہ تک برطانوی سمر ٹائم نہیں دیا جا سکے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: