سعودیہ عرب کا بڑا اعلان۔۔۔

0
سعودی فرماں روا کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے اجلاس ہوا۔ جس میں شاہ سلمان نے شاہی فرمان کے ذریعے مملکت میں مقیم تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان نے نجی شعبے،سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد سے متعلق متعدد فیصلے کیے۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ان تمام غیرملکیوں کے لیے جو بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ان کے باہر جانے اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی۔ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں بھی تین ماہ کی مفت توسیع کر دی گئی ہے جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں۔مارچ میں سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو 72 گھنٹے میں اپنے ملک واپس جانے کی ہدایت کی تھی

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: