8 کروڑ میں فروخت ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ

0

برطانیہ میں سنہرے رنگت والے فربہ بھیڑ کی فروخت نیلامی کے ذریعے 8 کروڑ 20 لاکھ روپوں میں کی گئی ہے جس کے بعد یہ اب تک کا سب سے مہنگا بھیڑ بن گیا ہے۔
گلاسکو میں ڈبل ڈائمنڈ نامی بھیڑ کی نیلامی کی گئی جسے ایک شخص جیف ایکن نے 3 لاکھ 67 ہزار 500 پاؤنڈ میں خرید لیاجوکہ پاکستانی 8 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔یہ بھیڑوں کی اعلیٰ نسل ٹیکسل سے تعلق رکھتا ہے۔جیف ایکن نے بھیڑ کو بھاری قیمت میں خریدنے کی وجہ اس کا وزن، خوبصورتی اور اعلیٰ نسل سے تعلق رکھنے کے علاوہ اس میں تمام جیناتی خوبصورتی کا ہونا بتایا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: