21 جون 2020 کو دنیا ختم ہوجائے گی؟

1
اگرچہ ماضی میں بھی وقتاً فوقتاً سازشی نظریے رکھنے والے نام نہاد ماہرین فلکیات اور مذہبی رہنما دنیا کے خاتمے کی پیش گوئیاں کرتے رہے ہیں تاہم اس وقت یورپ اور امریکی ممالک میں ٹوئٹر پر ایک سازشی نظریہ تیزی سے پھیل رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 جون 2020 کو دنیا ختم ہوجائے گی۔
جی ہاں، امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی میڈیا میں ٹوئٹر پر جاری ہونے والی افواہوں سے متعلق شائع رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ قدیم مایا تہذیب کے کیلنڈر کے مطابق آئندہ ہفتے قیامت آنے والی ہے۔
نام نہاد سائنسدان نے اپنی ٹوئٹس میں علم ریاضی کےذریعے دعویٰ کیا ہے کہ دراصل مایا تہذیب کے کیلینڈر میں 8 سال قبل قیامت کا دعویٰ کیا گیا تھا وہ درست تھا تاہم مایا مایا کیلنڈر کے جارجین اور جولین کیلنڈر سے موازنے میں کچھ غلطی ہوئی تھی
نام نہاد سائنسدان کے مطابق مایا کیلنڈر کا دنیا میں رائج جارجین کیلنڈر سے موازنہ کیا جائے تو اس وقت ہم مایا کیلنڈر کے مطابق 2012 میں ہیں جبکہ جارجین کیلنڈر کے مطابق 2020 میں ہیں،اس حساب سے 21 جون 2020 کو دنیا ختم ہوجائے گی۔
اسی طرح کا ایک سازشی نظریہ 2012 میں بھی سامنے آیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قدیم مایا تہذیب کا بچ جانے والا کیلنڈر 21 دسمبر 2012 کو ختم ہوجائے گا اور کیلنڈر کے خاتمے کو دنیا کے خاتمے سے تشبیح دی گئی تھی۔
1 تبصرہ
  1. Khan کہتے ہیں

    Arey oh likhari ap hee aqql mot k nakhun lelo Musalman ho k kya ho kiyon logon ka iman kharab kar rahy ho aur koyi cheaz nahi milti chawaliyan maarny k elawa

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: