عالمی بینک پاکستان کو 37 کروڑڈالرفراہم کرےگا

0
اسلام آباد میں سیکریٹری اقتصادی امور نوراحمد اورعالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹرنےمعاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ورلڈ بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کیلئے 371 ملین ڈالر فنڈنگ فراہم کرے گا۔تقریب میں وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورخسرو بحتیارنے بھی شرکت کی،وفاقی وزیرخسروبحتیار کا سماجی ترقیاتی پروگرام اورزرعی شعبے میں فنڈنگ پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ورلڈ بینک کےپی میں نظام آبپاشی کے منصوبے میں کل لاگت میں171 ملین ڈالر کی فنڈنگ کرے گا۔منصوبہ آبپاشی کا دائرہ کار کےپی کے تمام اضلاع پرہوگا۔ورلڈ بینک حکومت پنجاب کےسماجی پروگرام میں 200 ملین کی شراکت داری کریگا جس کی کل لاگت 330 ملین ڈالر ہے۔سماجی ترقیاتی منصوبےمیں پرائمری ہیلتھ، تعلیم اورمشروط نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام شامل ہے۔ سماجی ترقیاتی پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 11 اضلاع بشمول جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع پر ہو گا۔وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورخسرو بحتیارکا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے. حکومت پاکستان صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی میں سنجیدہ ہے. کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت دار جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: