سندھ حکومت نےصوبےبھرمیں شاپنگ مالز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

0
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ترشاپنگ مالزایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے،شاپنگ مالز کے کھلنے کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک رہے گا،شاپنگ مالزمیں قائم فوڈ کورٹ، بیوٹی سیلون اور پلے ایریاز بند رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی اب کاروبارکھلا رہےگا
کمشنرکراچی نےشاپنگ مالزکےلیےایس او پیزجاری کردیےہیں۔ایس او پیزکےمطابق ہرخریدارکی تھرمل گن سے سکیننگ کی جائے گی۔ بیمار،بارہ سال سے کم اور 55 سال سے زائد عمرکےخریدار وں کومالزیاسینٹر میں داخلےکی اجاز ت نہیں ہوگی،خریداروں کی عمومی تعداد کم از کم ایک تہائی کم کی جائے گی۔سماجی فاصلہ محفوظ بنانے کے لئے ڈیجیٹل طریقہ سے مدد لی جائےگی۔ مالزمیں خریداروں کی تعداد دیکھ کر ان کے اندر داخلے کا تعین کیا جائے گا۔ کوئی خریدار مالز میں بغیر ماسک کے داخل نہیں ہوگا۔خریداروں کے ہاتھوں کو سینٹائزر کے ذریعے جراثیم سے پاک کیا جائے گادوسری جانب ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نظرثانی کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے بچوں، خواتین اور بزرگوں پر ڈبل سواری کی پابندی ختم کردی۔نئی ہدایات کے مطابق بچوں،خواتین اوربزرگوں پرڈبل سواری کی پابندی نہیں ہوگی۔قانون نافذ کرنےوالےاداروں، صحافیوں اوردیگر سٹاف کوڈبل سواری کی پابندی سےاستثنیٰ نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: