کرونا سے یورپی یونین کی ناکامی کا خطرہ

0

اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے نے کرونا وائرس کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے تاریخی موقع کا سامنا ہے جس کو ہمیں ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،اگر ہم نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو یونین کی ناکامی کا خطرہ حقیقت بن جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بحران اور بڑھتی ہوئی اموات کے سبب یورپی یونین کو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کے لیے مناسب اور مربوط تعاون کی ضرورت ہے۔ اگر یورپ کوئی مناسب مانیٹری اور مالیاتی پالیسی بنانے میں ناکام رہتا ہے تو صرف اطالوی ہی نہیں بلکہ تمام یورپی شہری مایوسی کا شکار ہوں گے۔اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا کہ کیسز اور اموات میں کمی ہونے کے باوجود ہم حفاظتی اقدامات میں کمی نہیں کریں گے اور لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: