ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم”دی نیسٹ”18 ستمبر کوریلیزہوگی

0
” دی نیسٹ ” کہانی ہے ایک ایسے دولت مند تاجر کی جس کی پیسہ کمانے کی ہوس نے اسے اندھا کردیا اور وہ اپنے مقصد کے حصول کیلئے ہر جائز و ناجائز طریقہ اختیار کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتا
دولت کا پجاری بزنس مین ہر کاروبار میں شامل ہے،تمام بڑی بڑی کاروباری شخصیات کو اپنے اشاروں پر نچانا اس کی خواہش ہے اور ملکی دولت کو وہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے ۔
سین ڈرکن کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی مرکزی کردار نبھایا ہے سپرسٹار جوڈی لاء نے ،،اس کے علاوہ اینی ریڈ، کیری کُون،چالی شاٹ ویل اور عدیل اختر بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔کیا دولت کے پیچھے بھاگنے والا یہ شخص اپنے ارادوں میں ہوپائے گا کامیاب؟ یہ جاننے کیلئے کرنا پڑے کا تھوڑا انتظار،،کیونکہ ہالی ووڈ کی یہ کرائم ڈرامہ فلم اٹھارہ ستمبر کو سلورسکرین پر جلوے بکھیرنے آرہی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: