حکومت کاعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھانےکا پلان تیار

0

دستاویزکے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی ہیجنگ کرنےکی سمری تیارکرلی گئی پیٹرولیم ڈویژن سمری منظوری کیلئے ای سی سی میں پیش کرے گا۔سمری کے مطابق ایک سے دو سال کیلئے پیشگی تیل خریدنے کی تجویز ہے۔ خام تیل، پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی مجموعی سالانہ درآمدات کا نو فیصد یا ڈیڑھ کروڑ بیرل سالانہ پیشگی خریداری کی تجویز ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی ہیجنگ کیلئےپاکستان سٹیٹ آئل کوکاؤنٹرپارٹی بنانےکی تجویز ہےاوروزارت خزانہ پی ایس اوکوپرفارمنس گارنٹی کی منظوری دے گی۔ہیجنگ کےمتعلق امورکومخصوص بینکوں کے ساتھ حتمی شکل دینے کیلئےسیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینےکی بھی تجویزدی گئی ہے۔ادھرآئل مارکیٹنگ کمپنوں کی جانب سے آئل امپوٹ نہ کرنے کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے. پی ایس او کے علاوہ کسی آئل کمپنی کے پاس ہائی سپیڈ ڈیزل کا ذخیرہ دستیاب نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے گزشتہ ماہ تیل درآّمد نہیں کیا، تاہم اب گندم کٹائی سیزن شروع ہونے اور دیگر معاشی سرگرمیوں کے باعث ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: