امریکی جنگلات میں لگی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی

0
جن مقامات پر آتشزدگی ہوئی وہ تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں اور درخت،ٹیلیفون پولز اور گھر جل کر راکھ ہو گئے جبکہ علاقے میں موجود گاڑیاں بھی آتزشدگی کے باعث تباہ ہوگئیں۔آتشزدگی کے بیشتر واقعات دیہی علاقوں اور جنگلات میں سامنے آئے لیکن مغربی ساحلوں پر لاس اینجلس، سان فرانسسکو، سیٹل اور پورٹ لینڈ جیسے اہم شہر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے فضا اور ہوا کا معیار انتہائی خراب ہو چکا ہے، لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے اور وہ پھیپھڑوں کے انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں۔اوکلینڈ میں کرونا وائرس کی وجہ سے اکثر کاروبار اور سہولیات بند ہیں لیکن اس آگ کی وجہ سے صاف ہوا کے مرکز بنائے گئے ہیں۔اگست کے وسط سے لگنے والی اس آگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 22 افراد کیلیفورنیا میں مارے گئے۔حکام نے ولامیٹ نیشنل فاریسٹ کے اطراف میں واقع مرکزی سڑک بند کردی ہے اور انتہائی ضرورت کے بغیر بند سڑک کے اس پار جانے کی اجازت نہیں۔کیلیفورنیا میں دو درجن سے زائد مقامات پر آگ سے نبرد آزما حکام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں وہ جلد آگ پر قابو پا لیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: