افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کی نئی لہر

0
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد فریقین کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئیں اور بات چیت خطرے میں پڑگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہونے والے حالیہ حملوں کا الزام حکومت نے طالبان پر عائد کیا جبکہ جنگجوؤں نے مذکورہ حملوں کی تردید کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
طالبان نے دھمکی دی ہے کہ وہ حکومتی افواج کے کسی بھی اقدام کے خلاف اپنے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس کے بعد ایک “تیز جنگ اور اس کے نتائج” کی ذمہ داری افغان حکومت پر عائد ہوگی۔
فریقین کے درمیان انٹرا افغان مذاکرات متوقع تھے لیکن حالیہ حملوں نے بات چیت پر سوالہ نشان اٹھا دیا ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حال میں افغان حکومت اور طالبان ایک میز پر نہیں بیٹھیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: