کرونا وائرس پر ‘الزام تراشی’ کا شکار ہوا، نوواک جوکووچ

0
عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا کہنا ہےکہ ‘میں نے بعد میں صرف تنقید دیکھی جس میں سے زیادہ تر بغض بھری تھی۔’نوواک جوکووچ نے کہا کہ ‘یہ یقینی طور پر صرف تنقید سے زیادہ ہے،یہ ایک ایجنڈا کی طرح ہے اور الزام تراشی جاری ہے۔’ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ابھی تک یو ایس اوپن میں کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا ہے،امریکا اور بالخصوص نیویارک میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ایونٹ کے حق میں نہیں ہے۔’سربیا کے دارالحکومت بلگراد اور کروشیا کے شہر زیڈار میں جونس میں ٹینس کے نمائشی میچز کھیلنے کے بعد جوکووچ سمیت چار کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔نوواک جوکووچ کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔نمائشی میچ کے دوران کھلاڑیوں کی ایک دوسرے سے گلے ملنے،ساتھ باسکٹ بال کھیلنے اور پارٹی کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد جوکووچ پر تنقید کی گئی تھی اور ساتھی کھلاڑی نے ان کے عمل کو "غیر ذمہ دارانہ’ قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: