امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نےٹرمپ کو غیر موثر صدر قرار دے دیا

0
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک غیر موثر صدر قراردے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹر پر اپنے پیغامات میں ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
یہ بیان انھوں نے امریکی صدر کی جانب سے پوسٹل سروس میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس کے کام کے اوقات کار کم کرنے اور کلیشن باکس کو ہٹانے کے فیصلے پر دیا۔ ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے امریکی پوسٹل سروس کو جزوی ختم کرنا یہ بخوبی ثابت کرتا ہے کہ ہم آئندہ الیکشن میں انہیں اپنا صدر نہیں چاہتے۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اقتدار کی کرسی پر براجمان رہنے کے لیے دھوکے بازی کی اور کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔ ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر موثر لیڈرشپ نے غلط حکمت عملی کی بدولت کرونا بحران کو مزید سنگین کردیا جس میں اس وقت ہم موجود ہیں اور وہ اب ہمارےحق رائےدہی کوختم کرکےفائدہ اٹھانا چاہتےہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: