ترک صدررجب طیب اردوان نے اپنا 30 سالہ منصوبہ "ویژن 2053” پیش کردیا

0

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترکی کے صدر نے لکھا کہ جمہوریت، ترقی، حق اور انصاف ویژن 2053 کے بنیادی اہداف ہونگے۔ یہ اہداف انسانی اقدار کی بنیاد پر حاصل کیے جائیں گے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے دوستوں اور بھائیوں کے حقوق کے لیے بھی لڑیں گے۔اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کی مخالفت میں مصروف بعض ممالک پر واضح کر چکے ہیں کہ ان دھمکیوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گےترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی بحیرہ روم میں دھمکیوں کی زبان وقعت کھو چکی ہے اور مخالف قوتوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ ترکی کسی بھی زبردستی کے آگے سر نہیں جھکائےگا۔انہوں نے کہا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم کے طویل ترین ساحلی علاقے کا حامل ہے جسے بیرونی طاقتوں کے ذریعے محدود کرنے کی اجازت نہیں ملے گی، ہمیشہ بچگانہ حرکات کے سامنے اپنے حقوق کا جائز دفاع کرتے ہوئے ایک ریاست کا منظر بخوبی پیش کیا ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بارے میں اردوان کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کو نشانہ بنانے والوں کو خون کے ہر قطرے کا حساب دینا پڑ رہا ہے ، جس طرح ہم نے پہاڑوں میں چھپے دہشتگردوں کے جتھوں کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اسی طرح ہمارے شہروں میں روپوش ان کے ساتھیوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچا جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: