بیت اللہ اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ تراویح ادا کی جائے گی

0

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر الشیخ عبدالرحمن السدیس نے رمضان المبارک سے متعلق 10 نکاتی منصوبےکا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بیت اللہ او مسجدِ نبوی میں تراویح کی نماز ادا کی جائے گی تاہم نمازیوں کے حوالےسے پابندی برقرار رہے گی۔مسجد الحرام اورمسجد نبوی کی انتظامی کمیٹی کےسربراہ اورامام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دونوں مساجد میں نماز تراویح دس رکعت کی ہوگی، نمازِ تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہونگے۔ مسجدِ نبوی اور مسجدِ الحرام میں نمازیوں کی پابندی برقرار رہے گیامام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق احتیاطی اقدامات کے تحت اس سال رمضان کے دوران اعتکاف بھی نہیں ہوگا اور دونوں مقدس مقامات پر افطار دستر خوان پر پابندی عائد رہے گی، پورا رمضان مستحق افراد اور گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا جائے گا.سعودی حکومت کی جانب سے جہاں کرفیو اور لاک ڈاؤن کرکے کرونا وائرس سے لوگوں کو بچایا جا رہا ہے وہیں پر مسلمانوں کے دونوں مقدس مقامات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عمرہ کی ادائیگی اور نمازیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: