افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے ایک اور اہم پیشرفت

0
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ طالبان کی جانب سے آج افغان انتظامیہ کے 20 قیدی رہا کیے جائیں گے اور انہیں قندھار میں ریڈ کراس نمائندوں کے حوالے کیا جائے گا۔
بعدازاں افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کابل انتظامیہ کے اہلکاروں کو قندھار میں رہا کردیا گیا ہے،،طالبان ترجمان کی جانب سے افغان اہلکاروں کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں جن میں انہیں طالبان کی جانب سے رہائی کے وقت پیسے بھی دیئے جارہے ہیں۔ادھر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان کی جانب سے افغان اہلکاروں کی رہائی کا خیرمقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی اور پرتشدد کارروائیوں میں کمی امن کی جانب اہم اقدام ہے ،انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ امن معاہدے میں طے پانے والے اہداف کو جلدازجلد پورا کرنے کی کوشش کی جائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: