آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے شیڈول کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020 تک ہوگا جس میں 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گی اور ایونٹ کے تمام میچز آسٹریلیا میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ مینز ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ 18 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک کھیلا جائےگا، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں کوالفائرز ٹیموں کے ساتھ پہلا راؤنڈ کھیلیں گی اور 4 ٹیمیں پہلے راؤنڈ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جبکہ سپر 12 مرحلہ 24 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں الگ الگ گروپ میں شامل ہیں، گروپ ون میں پاکستان، آسڑیلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلے گی، قومی ٹیم 29 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم اور 31 اکتوبر کو نیوزلینڈ کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ گرین شرٹس 3 نومبر کو ویسٹ انڈیز اور 6 نومبر کو دوسری کوالیفائر ٹیم سے میچ کھیلے گی۔
ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 11 نومبر کو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل 12 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کا فائنل 15 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10 ٹیمیں 23 میچز کھیلیں گی اور ایونٹ اگلے برس 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.