عرب کے صحرا میں کرکٹ میلے کی تیاریاں عروج پر

ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 10 لیگ میلے کی رنگارنگ افتتاحی تقریب تین گھنٹے تک جاری رہے گی اور اس میں شوبز دنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اور میلے کی رونق بڑھائیں گے۔تقریب میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم فن کا جادو جگائیں گے، ان کے ساتھ بالی ووڈ سیلبریٹی نورہ فتحی، ساؤتھ انڈین ماڈل پرتھوی نائر اور بنگلا دیشی اداکار شکیب خان بھی ہوں گے۔ پروگرام کی میزبانی انڈین اداکار حسین خواجروالا کے سپرد کی گئی ہے۔شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے تقریب میں شرکا کو موسیقی کی خوبصورت دھنوں اور دلکش آوازوں کے ساتھ رقص کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملےگا ۔تقریب کے اگلے روز یعنی 15 نومبر کو پہلا ٹاس ہوگا اور دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیرکی ٹیم افتتاحی میچ میں مراٹھا عریبین سے مقابلہ کرے گی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.