شام میں دہشتگردوں کے حملے

0
شام میں باغیوں کی بڑی تعداد نے بارود سے بھری گاڑیوں اور بھاری اسلحہ سے حملہ کیا،اس دوران کار بم دھماکے بھی ہوئے جس کے باعث درجنوں فوجی ہلاک اور متعدد کے زائد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،سکیورٹی فورسز کی جوابے کا رروائی میں کئی شدت پسند مارے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے ادلب میں یہ حملہ کیا گیا،ہلاکتوں کی تصدیق روسی وزارت دفاع نے بھی کی ہے، دہشتگردوں نے حملے کے بعد ادلب صوبے کے دو اضلاع پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ادلب شہر میں اپوزیشن گروپوں نے حملہ کر کے شامی حکومتی فوج کے اہل کاروں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران لڑائی میں فریقین کا بھاری جانی نقصان ہوا۔شامی علاقہ ادلب دہشتگردوں کا آخری مرکز ہے جہاں پر حکومتی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے، اس علاقے کی کل آبادی 30 لاکھ کے قریب ہے، 76 فیصد آبادی خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: