سید نور کا ایران کے ساتھ مل کر فلم بنانے کا اعلان

پاکستان فلم انڈسٹری کو کئی نامور فلمیں دینے والے ہدایت کار سید نور کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے مداح ہیں اور حال ہی میں انہیں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جانب سے بھی مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے بطور جج شرکت کی۔ سید نور نے کہا کہ میری آمد کا جب لوگوں کو پتہ چلا تو بہت سے فلمسازوں نے مجھ سے ملاقاتیں کیں بعد ازاں ایک فلمساز اور ایرانی اداکار کے ہمراہ فلم کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی۔
سید نور نے مزید بتایا کہ فلم مشترکہ طور پر بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ پاکستان اور ایران میں کی جائے گی جب کہ فلم کی کچھ عکس بندی ترکی میں بھی کی جائے گی۔ فلم کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ کچھ ماہ بعد شروع کردی جائے گی۔
سید نور نے کرداروں سے متعلق بتایا کہ فلم میں ایرانی اداکار کے ہمراہ صائمہ نور مرکزی کردار ادا کریں گی۔ جب کہ فلم میں دیگر کرداروں کے لئے دونوں ممالک کے نوجوان فنکاروں کو شامل کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.