سید علی گیلانی نےپارٹی سےعلیحدگی کی وجوہات سےمتعلق بھارتی پروپیگنڈے کومسترد کردیا

0
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کےمطابق کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی میڈیا کے پروپگینڈا کو بے بنیاد قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے لیے ہزاروں شہیدوں کی قربانیوں سے جاری اس جدوجہد سے انہیں کوئی الگ نہیں کرسکتا۔بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسی کوئی طاقت نہیں جو مجھے شہدائے کشمیر کے نصب العین کےتحفظ سے دور رکھ سکے، جدوجہد آزادی سےوابستگی میرےخون میں شامل ہے،سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری پروپیگنڈے کومسترد کرتا ہوں،اے پی ایچ سی سےعلیحدگی کا مطلب حق خودارادیت کی مقدس تحریک سے علیحدگی ہرگز نہیں ہے،بزرگ کشمیری رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میری وضاحت بھارتی میڈیا،ضمیر فروش اشرافیہ کے جعلی پروپیگنڈے کا جواب ہے۔گزشتہ روز تحریک حریت کے بانی بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نےآڈیوپیغام کےبعد تحریری طورپر بھی کل جماعتی حریت کانفرنس سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا،خط میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر اس فورم سےمکمل طورپرعلیحدگی کا اعلان کررہےہیں

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: