شاہی اخراجات میں کمی کیلئےحیران کن اقدام

شاہی حیثیت سے محروم کئے جانے والے بچے پرنس کارل فلپ اور شہزادی میڈیلین کی اولاد ہین اور ان کی عمریں ایک سے پانچ سال کے درمیان ہیں،،، سویڈش شاہی محل کے اعلان کے مطابق یہ بچے شاہی خاندان کے ممبر رہیں گے تاہم ان کو شاہی القابات سے نہیں پکارا جائے گا اور نہ ہی ان کے کچھ شاہی حقوق و فرائض ہوں گے اس کے علاوہ انہیں ملکی خزانے تک رسائی بھی حاصل نہیں ہو گی۔سویڈن کی پارلیمنٹ نے گزشتہ برس شاہی خاندان کے بجٹ میں مسلسل اضافے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس میں کمی پر زور دیا گیا تھا جبکہ اس سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تھاسویڈن کے شاہی خاندان کا سالانہ بجٹ 12 ملین پاؤنڈ ہے جبکہ شہزادے اور شہزادیوں کی تعداد سات ہے اور اس تعداد میں اضافے کی صورت میں شاہی بجٹ پر بوجھ مزید بڑھنے کا اندیشہ تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.