سویڈن کی شہزادی کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے نرس بن گئیں

0
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کی 35 سالہ شہزادی صوفیہ نے کرونا وائرس وبا کے دوران ’فرنٹ لائن‘ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا،جس کے لیے انہوں نے 3 دن کا آن لائن تربیتی کورس مکمل کیا جس کے بعد اسٹاک ہوم کے ایک ہسپتال میں طبی عملے کی معاونت کے لیے خود کو وقف کردیا ہے۔سٹاک ہوم یونیورسٹی میں ہر ہفتے 80 شہریوں کو پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ کرونا وائرس کے باعث طبی عملے پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیا جاسکے جس کے لیے شہریوں سے رضاکارانہ خدمات مانگی گئی تھیں۔ شہزادی صوفیہ نے تربیت حاصل کرنے کی ہامی بھری تھی۔شہزادی صوفیہ شاہی خاندان میں بیاہے جانے سے پہلے شوبز انڈسٹری سے منسلک تھیں اور ایک ٹیلی وژن شو کی میزبان بھی تھیں۔ 2015 میں شہزادے چارلس سے شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی زندگی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ دو بچوں کی ماں بھی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: