امریکا کا اہم شہر پاکستانی نژاد مسلمان خاتون کے حوالے

0

امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے حوالے سے مشہور شہر اور ریاست کیمبرج میں پاکستانی نژاد سنبل صدیقی پہلی مسلمان میئر منتخب ہوئیں 9 رکنی کونسل کی حلف برداری کے بعد نئے منتخب ہونے والے کونسلرز نے سنبل صدیقی کو متفقہ طور پر میئر منتخب کیا جس کے بعد انہوں نےسٹی ہال سولیوان چیمبر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایاسنبل صدیقی اس سے قبل دو بار کونسلر کا انتخاب جیت چکی ہیں جبکہ وہ ریاست کی مجموعی طور پر 77ویں میئر ہیں ،،، سنبل صدیقی 1972 کے بعد واحد خاتون ہیں جنہوں نے اہم عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس سے قبل 1972 میں باربرا اکیرمان پہلی بار کیمبرج کی میئر منتخب ہوئیں تھیں جبکہ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار کوئی مسلم میئر منتخب ہوا ہے۔حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنبل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھا اور بہت زیادہ محنت بھی کی، ہم ریاست میں عوامی اقدامات کریں گے اور سب سے پہلے سستے گھروں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: