کینیڈامیں قدرت کا حیرت انگیزنظارہ

کینیڈامیں قدرت کا حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
جی ہاں،کینیڈاکے شہر وینی پیج میں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں،دو نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے جسے دیکھ کر ہر شخص دنگ رہ گیا اور لوگ قوس و قزح کے رنگ بکھیرتے یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

سائنسدانوں کے مطابق آسمان پر بیک وقت ایک سےزائد سورج دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکا ہے اور اسےعرفِ عام میں”سن ڈاگ ” کہا جاتا ہے ۔ایسا سورج کے گرد بننے والے روشنی کے گول دائرہ کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے آسمان پر ایک کے بجائے دویا تین سورج دکھائی دیتے ہیں

دوسری جانب موسم کا احوال بتانے والے ماہرین نے سخت سردی ، بارش اور برفباری کی وجہ سے رواں برس “سن ڈاگ ” کے مناظر کئی بار دیکھائی دینے کی پیش گوئی کی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.