گیس سبسڈی کی مد میں پچیس ارب سوئی نادرن کو جاری

0

‎محکمہ سوئی گیس کو سبسڈی کی مد میں پچیس ارب پندرہ کروڑ روپے جاری کردیے گئے،،، وزرات خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سبسڈی کی مد میں جاری کی جانے والی رقم ضمنی گرانٹ سے جاری کی گئی ہے۔ یہ سبسڈی 5 برآمدی شعبوں ٹیکسٹائل، کارپٹس، چمڑے، سپورٹس اور سرجیکل آلات کی صنعتوں کو گیس اور ایل این جی فراہمی پر جاری کی گئی ہے۔ ان شعبوں کو رواں سال 16 اکتوبر سے 30 نومبر تک سبسڈائزڈ نرخ پر گیس فراہم کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے مذکورہ شعبہ جات کو 6 دسمبر کو سبسڈی جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: