سوڈان میں فائرنگ سے 60 افراد کی ہلاکت

0
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ آوروں نے مقامی مسالیت برادری کو نشانہ بنایا اور بڑے پیمانے پر لوٹ مار کرنے کے بعد گھروں کو آگ لگا دی۔اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق تقریباً 500 مسلح افراد نے ہفتے کی سہ پہر دارفر کے شمال میں واقع بیدا کے علاقے ماستری میں حملہ کیا۔خرطوم میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ گزشتہ ہفتوں میں رپورٹ ہونے والے حملوں کی تازہ کڑی ہے جس میں متعدد گاؤں اور گھروں کو جلا دیا گیا جبکہ مارکیٹوں اور دکانوں کو لوٹنے کے بعد انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔ماستری میں ہفتے کے حملے کے بعد تقریباً 500 افراد نے مقامی سطح پر اس اندوہناک واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکام سے سیکیورٹی اور تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔دارفر میں 2003 سے اقلیتی باغیوں اور حکومت افواج کے درمیان تنازع چل رہا ہے اور باغیوں کو کچلنے کے لیے جاری اس حکومتی مہم میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک اور 25 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: