دنیا پہلی بارانسانی روح کانظارہ کرے گی

سائنسی برادری پہلی بارروح کا مادی وجودحاصل کرپائے گی۔چین نے دنیا کے سب سے طاقتور دماغ کے سکینر تیار کرنے کا منصوبہ شروع کردیا، یہ سکینرانتہائی مضبوط مقناطیسی فیلڈ پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے جس سے پہلی بار زندہ انسانی دماغ میں ہر نیوران کی ساخت اورسرگرمیوں کا مشاہدہ ہوسکے گا۔ متوقع سکینر نہ صرف تصویرفراہم کرے گابلکہ اس سے اعصابی نظام میں اہم سگنلز دینے والے سوڈیم،فاسفورس اورپوٹاشیم جیسے مختلف قسم کے کیمیائی ایجنٹس کی بھی نشاندہی ہوسکے گی

منصوبے پر کام کرنے والے سینئر سائنس دان کا کہنا ہے کہ اربوں یوآن مالیت کی اس ڈیوائس سے دماغی مطالعے میں انقلاب برپا ہوجائے گا۔یہ آلہ ایک ایسی مختلف تصویرپیش کرے گا جو اس پہلے دنیا کے سامنے نہیں آسکی،یہاں تک کہ روح کو بھی دیکھا جاسکے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.