برطانیہ میں”جان لیوا”سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا

0
برطانیہ میں سمندری طوفان کی وارننگ جاری کر دی،، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق "سیارا” نامی سمندری طوفان جنوب مشرقی برطانیہ سے ٹکرائے گا جس سے مختلف علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،ممکنہ طوفان کے پیش نظر سڑکیں اور پل بند کردیئے گئےبرطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں سمندری طوفان کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ اس دوران شدید بارشوں کا بھی امکان ہے جس سے نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ طوفان کی شدت کے پیش نظر گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔،برطانوی محکمہ موسمیات نے طوفان سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: