سانحہ چمن کے خلاف بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،مظاہرے

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی ادارے جو امن کے دعوے کرتے رہے وہ تمام دعوے دم توڑ گئے ،،، نااہل حکومت عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ مولانا محمد حنیف پر ہونے والے حملے کے بعد علماء کرام سمیت ہر شہری غیر محفوظ ہو گیا ہےلیکن اس طرح کے دھماکوں سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہوں گے۔فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں آزادی مارچ ہوگا، کارکنان پرُامن طریقہ سے اسلام آباد کا رخ کریں،مولانا حنیف کا خون رنگ لائے گا، حکومت کو اس خون کا جواب دینا ہوگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.