سری نگر،بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیری سراپا احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھی قابض فورسزنے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔ قابض فوج کے جبر کا نشانہ بننے والوں میں سے 8 شہداء کو گزشتہ روز ہی ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا تھا جبکہ تین نوجوانوں کی تدفین آج کی گئی جن کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے کرفیو توڑتے ہوئے شرکت کی اور نماز جنازہ کے بعد آزادی کے حق میں اور قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

دوسری جانب حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں تین روزہ ہڑتال کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج بھی کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں ۔ سری نگر میں کل بادامی باغ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔دوسری جانب کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے وادی میں ٹرین سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.