مصر:صدر عبدالفتاح السيسی کے خلاف بڑا احتجاج

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ سمیت دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین صدر السیسی سے اقتدار چھوڑنے اور حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کررہے جب کہ سادہ لباس میں موجود اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب مظاہرین کو قاہرہ کے مشہور تحریر اسکوائر جانے سے روکا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مصر میں بعض میڈیا ہاؤسز کے رپورٹنگ کرنے پر بھی پابندی عائد کیے جانے کی خبریں زیرگردش ہیں جب کہ متعدد صحافیوں کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔دارالحکومت قاہرہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خودساختہ جلا وطن مصری بزنس مین اور اداکار محمد علی کی جانب سے صدر السیسی پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور محمد علی کے مطالبے پر عوام صدر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جب کہ مصری صدر نے اپنے اوپر عائد الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔واضح رہے کہ مصر کے موجودہ صدر اور سابق آرمی چیف عبدالفتح السیسی نے 2013 میں ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کرکے اقتدار سنبھالا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.