مون سون کا سپیل جاری۔۔۔

0
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا طوفانی سپیل جاری ہے،نشیبی علاقوں میں ہر سو پانی ہی پانی پانی ہوگیا،باغوں کا شہر لاہور بھی پانی کے نرغے میں آ گیا۔ کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ انڈر پاس پانی سے بھر گئے،گلی محلے بھی پانی میں ڈوب گئے۔اہم شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بیٹھ گیا،کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔دوسری طرف پنجاب کے مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے،چکوال کے علاقے لکھوال اور گھگھ میں بارش کے باعث دو مکانات کی چھتیں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔۔
ادھرچشتیاں میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے،ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: