اٹلی میں طوفانی بارش،متعدد افراد لاپتہ، درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں

0
ایک طرف کرونا تو دوسری طرف بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے، طوفانی بارشوں سے اٹلی کا شہر پالرموبری طرح متاثر ہوا،بارش کے بعد سیلابی ریلے میں متعدد افراد لاپتا اور درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں۔ادھر چین میں بھی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، صوبے ہوبئی، انہوئی سمیت متعدد علاقوں میں پورے پورے گاؤں پانی میں ڈوب گئے جبکہ سڑکیں،شاہراہیں اور کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں۔ پانی کے ریلے سے شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے،جون سے جاری بارشوں سے چین کے 30 سے زائد دریاؤں میں پانی سطح تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں اب تک 141افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: