پاکستان میں امن لوٹ آیا ،،اقوام متحدہ نے بھی مان لیا

وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی اور فیملی اسٹیشن کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ ترجمان نے کہا کہ وہ اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں اور اسے پھر سے اپنا فیملی اسٹیشن قرار دیتےہیںملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کاوشوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی حکام کے این او سی کے حصول کو آسان بنانے کیلئے پالیسی زیر غور ہےاس کے علاوہ سیاحت کے فروغ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے فیملی اسٹیشن کا درجہ 2008 میں میریٹ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں واپس لیا گیا تھا جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کو فیملی اسٹیشن قرار دیے جانے کے بعد غیر ملکی اپنے اہلخانہ کو اسلام آباد لاسکتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.