سلووینیا میں میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ جلا دیا گیا

0

سلووینیا میں امریکی یوم آزادی کے دن بعض شرپسندوں نے امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے مجسمے کو آگ لگا دی۔
مشرقی یورپ کا ملک سلووینیا ملانیا ٹرمپ کا پیدائشی ملک ہے۔ لکڑی کا یہ مجسمہ جرمنی میں مقیم امریکی آرٹسٹ بریڈ ڈاؤنی نے بنوایا تھا اور اسے سلووینیا کے ایک لوک فنکار نے درخت کا تنا تراش کر بنایا تھا۔
اس مجسمے میں میلانیا ٹرمپ کے چہرے کے نقوش نہیں تھے تاہم اس میں انہیں اسی طرح کے ہلکے نیلے رنگ کے لباس میں دکھایا گیا ہے جو میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں زیب تن کیا ہوا تھا۔

 

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: