مہنگائی پر قابو پانے کےحکومتی دعوے حقیقت نہ بن سکے

0
حکومت کے مہنگائی پر قابو پانے کے دعوؤں کے باوجود متعلقہ ادارے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں اور رواں ماہ کے پہلے سات روز میں چینی ایک بار پھر مہنگی ہوگئی جبکہ آلو، پیاز، انڈے، چاول، گوشت، صابن اور گھی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیںادارہ شماریات کی جانب سے جاری ایک ہفتہ کے اعدادوشمار کے مطابق چینی کی قیمت ایک روپے 85 پیسے بڑھ کر اناسی روپے 83 پیسے ہو گئی۔ پیاز چار روپے مہنگا، آلو تین روپے، انڈے ساڑھے تین روپے فی درجن، بکرے کے گوشت کے نرخ چار روپے کلو تک بڑھ گئے ۔اس کے علاوہ گائے کا گوشت، چاول، صابن، گھی کیلا اور دہی بھی مہنگا ہوا جبکہ ٹماٹر چار روپے، لہسن 10 روپے، دال مونگ، مسوراور ماش ایک روپے فی کلو سستی ہوئی۔ اسی طرح آٹے کے 20 کلو کے تھیلے میں 10 روپے کمی آئی ۔مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 155 روپے سستا ہوا تاہم چائے نمک، دودھ سمیت 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: