ٹرمپ کی جانب سےوائٹ ہاؤس میں دوسرا سرکاری عشائیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن اور خاتون اول جینیفر موریسن کے اعزاز میں اسٹیٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکی اور اعلیٰ آسٹریلوی حکام نے بھی شرکت کی۔امریکی وزیراعظم کی جانب سے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ کی میزبانی کے بعد یہ دوسرا سرکاری عشائیہ تھامہمانوں کے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر اور خاتون اول نے ان کا استقبال کیا،،،اسٹیٹ ڈںرکااہتمام وائٹ ہاؤس کےخوبصورت روز گارڈن میں کیا گیا تھا جبکہ تقریب میں امریکہ اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کی علامت کےطور پرسنہری اور سبز رنگوں کو اجاگر کیا گیا تھا ۔اس موقع پر میلانیا ٹرمپ نے 6ہزار ڈالر مالیت کا سی گرین رنگ کا لباس زیب تن کررکھا تھا جو شرکاء کی توجہ کا مرکز رہا ۔اس سے قبل موریسن اور ان کی اہلیہ کے استقبال کیلئے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے آسٹریلوی ڈیزائنر کا تیارکردہ ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنا تھا ۔سرکاری عشائیہ کے موقع پر امریکی صدر اور آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.