حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں

0
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 48 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق اس کے اپنے ذخائر 8.54کروڑ ڈالر کم ہوکر 10.88ارب ڈالر ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.41 ارب ڈالر ہیں۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ اسکیم کے تحت 1.39ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں اور آئی ایم ایف سے ملنے والے ڈالر آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بنیں گے۔گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دے تھی۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے،اس مقصد کے لیے معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔مرکزی بینک کے مطابق رمضان المبارک میں تمام بینک صبح 10 بجے سے 1:30 تک کھلے رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جمعےکے روز شہری صبح 10سے 1 بجے تک بینکوں کی سروسز سے استفادہ کرسکیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: