انسانی ہمدردی کے میچ میں سری لنکن کرکٹرز کی سبقت

0
سری لنکن کرکٹرزنے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرونا وائرس کے فنڈ میں ڈھائی کروڑ جمع کرانے کا اعلان کردیا۔ یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔سری لنکن کرکٹرز نے اپنی حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کی طرف سے 50 لاکھ روپے دینے کی نوید سنائی گئی ہے جبکہ جنرل مینیجر اور اس سے اوپر کا سٹاف 2 دن کی تنخواہ کرونا فنڈ میں دے گا اوراس سے نیچے کا سٹاف ایک دن کی تنخواہ دے گا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: