پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی

سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کا ایک ٹیسٹ لاہور یا کراچی میں کھیلنےپر رضامند ہوگئی،لاہور میں ٹیسٹ میچ ہونے کے امکانات روشن ہیں جبکہ دوسرا ٹیسٹ دبئی میں ہوگا۔ پی سی بی پر امید ہے کہ اس سال سری لنکا اور آئندہ سال بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ان دونوں ٹیموں کے آنے سے پاکستان کا کیس مزید مضبوط ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے سری لنکا کو ستمبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہےجس میں دو ٹیسٹ ہوں گے۔پی سی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دسمبرمیں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔ سری لنکا نے ابھی دورہ پاکستان کی تصدیق نہیں کی۔ اگلے ہفتےسری لنکا کے حکام لندن میں آئی سی سی میٹنگ کے بعد پی سی بی کو حتمی جواب دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.