سری لنکا بم دھماکے،ہلاکتیں 290 تک پہنچ گئیں

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ روز ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک جا پہنچی جبکہ چار پاکستانیوں سمیت 500 سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ادھر سری لنکن پولیس نے 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔ مشتبہ افراد کو 2 مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
ہلاک ہونے والوں میں 35 غیر ملکی بھی شامل تھےجن میں 5برطانوی،3 بھارتی جبکہ ڈنمارک،چین اور ترکی کے2،2 شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 500 سے زائد زخمیوں میں 4 پاکستانیوں سمیت جاپانی اور برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔ادھر سری لنکن سیکرٹری خارجہ رویناتھا آریاسنہا کے مطابق کولمبو کے نیشنل ہسپتال میں 27 غیرملکیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ جبکہ اس سے قبل ایک پولیس عہدیدار نے ہلاک افراد میں 35 غیرملکیوں کی تصدیق کی تھی۔
افسوسناک واقعہ کے بعد سری لنکن حکومت نے ملک میں کرفیو نافذ کردیا اورسوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کردی۔ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے عوام سے صبرو تحمل کا مظاہر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب سری لنکاکے شہرکولمبو میں ایئرپورٹ کے قریب پائپ بم برآمد ہوا ہے ۔ دیسی ساختہ پائپ بم کو ناکارہ بنادیاگیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.