جاپانی” چوکور تربوز” کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے بھی زیادہ

0
جاپانی قصبے تاکاماتسو کے کاشتکاروں نے اپنے علاقے کو مشہور بنانے کےلیے آج سے تقریباً 50 سال پہلے وہاں عجیب و غریب تربوز اُگانے شروع کیے جو عام تربوزوں کی طرح گول نہیں بلکہ چوکور ہوتے ہیں۔ آج ان کی کاشت صرف تاکاماتسو تک محدود نہیں بلکہ جاپان کے مختلف علاقوں میں انہیں اگایا جارہا ہے اور آن لائن فروخت بھی کیا جارہا ہے۔
یہ منفرد تربوز نہ صرف جاپان کی شناخت بن چکے ہیں بلکہ اتنے مہنگے ہیں کہ ایسے ایک تربوز کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہو کر ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے سے بھی زیادہ جا پہنچتی ہے اور اس پر مزے کی بات یہ ہے کہ اتنی قیمت ادا کرنے کے باوجود خریدار اس تربوز کو کھانہیں سکتا بلکہ انہیں صرف ڈرائنگ روم میں سجاسکتا ہے ۔
اگرچہ ان کی کاشت قدرتی طریقے پر ہی کی جاتی ہے مگر یہ چھلکے سے لے کر اندرونی حصوں تک بہت سخت اور بدذائقہ ہوتے ہیں جو کسی بھی صورت کھایا نہیں جاسکتا۔اگر آپ بھی جاپان کی یہ انوکھی سوغات خریدنا چاہتے ہیں تو انٹرنیٹ پر آپ کو کئی آن لائن سٹورز مل جائیں گے ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: