مشن ہے دنیا کو بربادی سے بچانے کا لیکن حرکتیں اوٹ پٹانگ

نک برونو کی ہدایتکاری میں بننے والی ایڈونچرسے بھرپور فلم کی کہانی کے مرکزی کردار ہیں دو اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے والے جاسوس جن کی زندگی میں بس حمقاتیں ہی لکھی ہیں۔ ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم سپائس ان ڈسگائس کا نیا آنے والا ٹریلر بھی آرہا ہے سب کو پسند۔ لانس اوروالٹر کے پاس ہیں ایسی گیجٹ جو انہیں بناسکتی ہیں سپر ہیرو۔مشن ہے دنیا کو بربادی سے بچانے کا لیکن دونوں کی بوکھلاہٹیں ہیں عروج پر۔ ہنستی مسکراتی ہالی وڈ کی اس فلم کے کرداروں کیلئے پس پردہ آوازیں استعمال کی گئی ہیں۔ ول اسمتھ، ٹام ہالینڈ اور کیرن گیلان سمیت کئی اداکاروں نے اس فلم میں صداکاری کی ہے۔فلم سب کے چہروں پر مسکان لانے کیلئے آ رہی ہے۔ فلم فلم رواں برس دسمبر میں کرسمس پر سینما گھروں میں ایڈونچر اور تھریل کا جادو بکھیرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. amber shahzadi کہتے ہیں

    so nice and funny trailer,waiting for the movie

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.