شائقینِ کرکٹ پر میدانوں کے بند دروازے کھولنے کی تیاری

0
برطانوی حکومت نے تماشائیوں کو خوشخبری سنا دی،، تماشائیوں کی سٹیڈیم واپسی کے لیے برطانوی حکومت نے اہم اعلان کر دیا۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق آزمائشی طور پر رواں ماہ سے شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے گی۔محفوظ واپسی کے لیے پہلے دو کاؤنٹی کے دوستانہ میچز میں شائقین کو اجازت دی جائے گی، 26 اور 27 جولائی کو سرے بمقابلہ میڈل سیکس دوستانہ کاؤنٹی میچز میں شائقین کی کم تعداد اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شائقین کی میدانوں میں مکمل واپسی کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے تاہم آزمائشی بنیادوں پر شائقین کی واپسی میدان آباد کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔کرونا وائرس بحران کے باعث بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جانے والےاپنی نوعیت کی پہلی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: