برسبین کرکٹ گراؤنڈ کے دروازے تماشائیوں کیلئے کھُل گئے

0

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نے کرکٹ کے میدانوں کو بھی سُونا کردیا تھا تاہم اب یہ میدان تماشائیوں سے دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 26 ستمبر سے شیڈول سیریز میں محدود تعداد میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ۔
برسبین کے ایلن بارڈر گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچز کےلیے تماشائیوں کو آن لائن ٹکٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گراونڈز کا رخ کرنے کے خواہشمند تماشائیوں کو کرونا ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی 26، 27 اور 30 ستمبر کو ہوں گے جب کہ ون ڈے میچز 3، 5 اور 7 اکتوبر کو شیڈول ہیں اور کرونا صورت حال میں مارچ کے بعد یہ پہلی سیریز ہوگی جس میں تماشائی بھی میچز دیکھ سکیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: