امریکا نے جنوبی کوریا کو انسانی بنیادوں پر ایران سے ‘تجارت’ کی اجازت

0

امریکا نے جنوبی کوریا کو انسانی بنیادوں پر ایران سے ادویات اور دیگر طبی اشیا پر مشتمل تجارت کرنے کی اجازت دے دی جبکہ جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزارت خارجہ کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ انسانی بنیادوں پر تجارت کا آغاز ممکنہ طور پر اگلے ماہ سے ہوگا۔جنوبی کوریا کے عہدیدار کے مطابق 6 اپریل کو انسانی بنیادوں پر برآمد کا طریقہ کار زیر بحث آیا تھا جس کے تحت ایران کے ساتھ تجارت کی خواہاں کمپنیوں کو حکومت کے پاس خصوصی دستاویزات جمع کرانا ہوں گی جبکہ یہ تجارت امریکی قواعد کے مطابق ہوگی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران سے جوہری معاہدہ ختم کردیا تھا اور بعد معاشی پابندیوں کا اعلان کردیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے دیگر ممالک کو ایران سے تجارت کی صورت میں پابندیوں کی دھمکی دی تھی جس کے باعث یورپ سمیت کئی ممالک نے تجارت منسوخ کرلی تھی۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کو امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کے سبب ایران کے مالی وسائل بُری طرح متاثر ہوئے جس سے کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت پر برے اثرات مرتب ہوئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: