ترقی یافتہ ممالک میں بھی تاریکی کے ڈھیرے

جنوبی امریکا میں بڑے پیمانے پر بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے ارجنٹائن اور یوروگوئے مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ چلی اور برازیل کے کچھ علاقے بھی متاثر ہیں۔ جس کے باعث لوگوں میں کھلبلی مچ گئی،،، جبکہ بڑے شہروں میں دکانیں بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کی روانی متاثر ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ارجنٹائن کے سیکریٹری برائے توانائی نے کہا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے اہم نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ نظام کی خرابی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جن کا تعین اب تک نہیں کیا گیا،،، جبکہ ارجنٹائن کی توانائی کمپنی ایڈسیور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ”ملک گیر سطح پر مکمل طور پر بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب یوروگوئے کی توانائی کمپنی یو ٹی ای نےاپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ساحلی علاقوں میں بجلی موجود ہے جبکہ ملک گیر سطح پر بحالی کا کام جاری ہے‘۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.