"ایسے پہنتے ہیں ماسک،یہ بھی بھلا کوئی مشکل کام ہے”

0

جنوبی افریقا کے صدر نے عوام سے خطاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا۔ اس دوران جنوبی افریقا کے صدر نے عوام کو سماجی فاصلہ رکھنے اور ماسک پہن کر گھر سے نکلنے کی ترغیب دینے کیلئے خود بھی ماسک پہننا چاہا لیکن ان کی یہ کوشش مذاق بن گئی۔
جنوبی افریقی صدر تقریر کے دوران ماسک کو بھی درست انداز میں نہ بول سکے اور ماسک پہننے کی کوشش کے دوران کئی بار ان کے ناک اور منہ کے بجائے ماتھے اور آنکھوں کے گرد لپٹا رہا تاہم مسلسل کوشش کے بعد وہ ماسک پہننے میں کامیاب ہوگئے۔
جنوبی افریقا کے صدر کے ماسک پہننے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اورباقاعدہ طنزو مزاح کی صورت اختیار کرگیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے اور مقامی میڈیا نے بھی صدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: